اُڈپی:9/مارچ (ایس او نیوز) امریکہ میں نسلی ظلم و ستم کی مخالفت کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ)اُڈپی شاخ زیرِ اہتمام جمعرات کو سرویس بس اسٹانڈ کے قریب کلاک ٹاور پر احتجاج کیا گیا ۔
ایس آئی اؤ کے محمد یاسین کوڑی بینگرے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ جب سے صدر منتخب ہوئے ہیں اسی دن سے نسلی امتیاز اور نفرت میں حد سے زیادہ اضافہ ہواہے، وہاں مقیم غیر ملکی باشندوں میں خوف کا ماحول ہے، جس کی تازہ مثال ہندوستانیوں پر ہورہے حملوں میں سے 2ہمارے ملک کے معصوم باشندوں کو گولی مار کرقتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہر مسئلہ پر بولنے والی مرکزی حکومت اپنی چپی توڑے اور مناسب کارروائی کے لئے آگے بڑھے۔ اور امریکہ میں مقیم بھارتیوں کی حفاظت کے لئے منصوبہ تشکیل دے کر امریکہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی مانگ کی۔ نسلی نفرت امتیاز برتنے والوں اور نفرت پھیلانے والے شرپسندوں کے خلاف کٹھن کارروائی کرنے امریکی حکومت پر دباؤ بنانے کی بات کہی۔ اس موقع پر ایس آئی اؤ کے ضلعی صدر شعیب ملپے، سکریٹری ایم بلال ، شاہ رخ تیرتھ ہلی ، اوصاف ملپے ، عفان ہوڑے، صلاح الدین ہوڑے وغیرہ موجود تھے۔